کوئٹہ پولیس نے لاہور سےخدیجہ شاہ کو گرفتار کرلیا

12:51 PM, 11 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے  خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت   کی ایڈمن جج  عبہر گل خان نے بلوچستان پولیس کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو جیل سے حراست میں لینے کی منظوری دے دی۔ 


تفصیلات کے مطابق پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ لینے کے لیے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت  میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا  کہ ملزمہ کے خلاف کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے۔خدیجہ شاہ کےخلاف تھانہ بجلی روڈ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

جس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو دو  روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم د یتے ہوئے دو روزہ راہداری ریماندڈمنظور کر لیا۔

قبل ازیں جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے  خدیجہ شاہ کو ڈھائی بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ اگر خدیجہ شاہ کو پیش نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب پیش ہوکر وضاحت دیں، لاء افسران فوری عدالتی احکامات سے متعلق متعلقہ اتھارٹیز کو آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آج ہی خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لیا تھا جس کا تحریری حکمنامہ سرکاری وکیل نے عدالت میں آج پیش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نےنظر بندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں