اسلام آباد: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔
جنگلات کی پرورش ہو یا برف باری پہاڑ نظام قدرت میں اہم ردار ادا کرتے ہیں ۔ دنیا کی سولہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے آٹھ پاکستان میں ہیں جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ ٹو اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت بھی پاکستان میں واقع ہے ۔
پاکستان میں کم و بیش 7 ہزار میٹرز سے بلند 108 چوٹیاں موجود ہیں جبکہ چھے ہزار سے نیچے چوٹیوں کی تعداد لامحدود ہے۔
پہاڑوں کی سرزمین گلگت بلتستان میں 8611 میٹرز کی بلندی پر موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے کو سر کرنےہر سال کئی کوہ پیما پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان پہنچتے ہیں جبکہ 91 کوہ پیما موت کی نیند سو گئے جبکہ 377 کامیاب ہوئے۔
ہمالیہ کے ان پہاڑوں کی وادیوں میں رہنے والے مقامی لوگ بیرون ملک سے آئے ان کوہ پیماؤں کے لیے پورٹرز کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ آج بھی مقامی لوگ اور پورٹرز بہتر سہولیات اور سپانسرز کی کمی کا شکار ہیں۔