اسلام آباد: پنجابی اور اردو کے سینئر نام ورادیب، شاعر، محقق، سوانح نگار اور انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
احمد سلیم کی شاگرد ڈاکٹر حمیرا اشفاق نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ احمد سلیم کی عمر 78 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے جگرکےعارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جناہ آج بعد لاہور میں ادا کی جائے گی۔
احمد سلیم کی ملک کی سیاسی تاریخ پر گہری نظر تھی، نے درجنوں کتابیں لکھیں اور پاکستانی اخبارات سے ملکی تاریخ کے اہم واقعات چار جلدوں میں اکٹھے کیے۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی احمد سلیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔
احمد سلیم 1945ء میں منڈی بہاؤالدین کے علاقے میانہ گوندل میں پیدا ہوئے۔ وہ نیشنل عوامی پارٹی کا بھی حصہ رہے۔ احمد سلیم نے پنجابی‘ اردو اور انگریزی کی درجنوں کتابیں لکھیں۔