سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین براہیم طہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ 

09:32 PM, 11 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے اس دورے کا مقصد ایل او سی پر رہنے والے کشمیریوں کے دکھوں کا جائزہ لینا تھا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کی تکالیف سننے کے لیے ان سے بات چیت کی۔

مزیدخبریں