کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ گھڑی چور نے پریس کانفرنس کی ہے۔ کیا اس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنا کا اعلان کیا؟ جو کہ وہ کبھی نہیں کرے گا۔
انہوں نے عمران خان کی نیوز کانفرنس میں اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان کی اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی غیرقانونی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی یہ کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اب بھی ناکام ہوگی۔
I heard ghari chor did a press conference. Did he dissolve KP & Punjab assemblies? Of course not. His efforts to turn institutions into his tiger force to do his unconstitutional bidding failed before and will fail again.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 11, 2022
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی نیوز کانفرنس میں پی ڈی ایم حکومت کی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ میری کھڑی میری مرضی میں فروخت کروں یا اسے رکھوں۔