بلوچستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج طلب

بلوچستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج طلب

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے قائد ایوان کی حیثیت سے اجلاس طلب کیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس اہم صوبائی امور پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ویژن کا تسلسل ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ اتحادی اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں