امام الحق ایم آر آئی سکین کے بعد میدان میں واپس آ گئے، بیٹنگ کیلئے دستیاب

امام الحق ایم آر آئی سکین کے بعد میدان میں واپس آ گئے، بیٹنگ کیلئے دستیاب

ملتان: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ایم آر آئی سکین کرانے کے بعد ہسپتال سے واپس میدان پہنچ چکے ہیں اور بیٹنگ کیلئے دستیاب ہیں۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق امام الحق کو ٹانگ میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم سٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں ایم آر آئی سکین کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امام الحق ایم آر آئی سکین کرانے کے بعد ہسپتال سے واپس آ چکے ہیں اور اب وہ ٹیم کو بیٹنگ کیلئے دستیاب بھی ہیں۔ 
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں