عمران خان سیاسی دہشت گرد ہے، فرح گوگی اور پنکی پیرنی نے جو کچھ کیا اسی کے کہنے پر کیا: مریم 

03:27 PM, 11 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان سیاسی دہشت گرد ہے۔ اس نے فرح گوگی اور پنکی پیری نے جو کچھ کیا عمران خان کے کہنے پر ہی کیا۔ 

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عمران خان نے خانہ کعبہ کی عکس کی گھڑی بیچ دی ۔ اگر تم نے چوری نہیں کی تو جواب دو۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا تو عمران خان نے الیکشن کمشنر کو گالی دی۔ 

انہوں نے کہا کہ 4سال ملک پر مسلط رہنے کے باوجود کہتا ہے کہ میرے پاس اختیار نہیں تھا۔شہبازشریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا۔عمران خان نے  شہبازشریف پر الزام لگایا۔ عمران خان اپنے دور میں شروع کیا گیا ایک منصوبہ دکھا دیں۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں لوگوں کے پاس روزگار تھا لنگر خانے نہیں ۔نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ نوازشریف نے اس ملک کے لیے موٹروے دیا۔میاں نوازشریف ملک سے مہنگائی کو ختم کررہے تھے۔نوازشریف صرف پاکستان اور پاکستان کے عوام کی خدمت کررہے تھے۔ 

مزیدخبریں