موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے کی بچت کی گئی: وزیراعلیٰ پنجاب

موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے کی بچت کی گئی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ریلیز پالیسی، کوٹے کے اجرا، موجودہ ذخائر اور ضروریات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ 
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب کی بچت بھی کی گئی جبکہ راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے، گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے جبکہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہئے۔ 

مصنف کے بارے میں