مسٹری سپنر ابرار احمد نے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کر دیا 

12:08 PM, 11 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کر کے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی جبکہ پہلی اننگز میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔ 
ابرار احمد نے اپنی کارکردگی سے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے جنہوں نے 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھی۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے گئے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

مزیدخبریں