کوئٹہ ویڈیو سکینڈل ،ایک اور متاثرہ لڑکی  کے سنسنی خیز انکشافات

11:34 PM, 11 Dec, 2021

پشاور:کوئٹہ میں ویڈیوز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے سکینڈ ل میں مزید حیران کن انکشافات سامنے آگئے ،منظر عا م پر آنے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزمان لڑکیوں کو نشہ آور ادویات کھلاتے اور پھر لڑکیوں سے زیادتی کیساتھ ساتھ ان کی ویڈیوز ریکارڈ کی جا تی تھیں ۔

متاثرہ لڑکی نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہاائیر پورٹ روز پر مکان میں لڑکیوں کو دیکھا تھا ،یہ لوگ لڑکیوں کو نشہ آور ادویات سے بے ہوش کر کے لڑکیوں سے زیادتی کرتے تھے ۔

لڑکی کا کہنا تھا ملزمان لڑکیوں کی  نازیبا  ویڈیوز بناتے تھے ،بات نہ ماننے پر لڑکیوں کو مارا پیٹاجاتاتھا۔

کوئٹہ میں خواتین کی ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے متا ثرہ لڑکی کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کی کاپی نیو نیوز کو موصول ہوگئی جس میں ملزمان پر سنگین الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان ہدایت اللہ ، خلیل اور شانی لڑکیوں کو اپنے گھر بلاتے تھے جہاں وہ لڑکیوں کی برہنہ تصاویر بناکر بلیک میل کرتے تھے۔

مزیدخبریں