اپوزیشن کیخلاف انتقامی کاروائیاں،پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا

09:13 PM, 11 Dec, 2021

لاہور:پیپلزپارٹی نے چیئرمین نیب کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کے خلاف کیسز کی تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں ، شکایات اور ازخود نوٹس کی بنیاد پر شروع کئے گئے کیسز کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ چور اور چوکیدار میں فرق واضح ہو ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب نے مالم جبہ سمیت حکومت میں بیٹھے لوگوں کو کلین چٹ دینے کا ملبہ عدالتوں پر ڈالا،کسی معزز عدالت نے مالم جبہ کیس بند کرنے کا نہیں کہا۔عدالت چیئرمین نیب کے ان بیانات کا نوٹس لیکر نیب کے خلاف کارروائی کرے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کے خلاف شکایات موصول نہیں ہوئیں تو چیئرمین نیب بتائیں کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز کن کی شکایات پر شروع کئے گئے،انہوں نے کہا سب کے سامنے ہے کہ نیب نے ازدخود نوٹس لیکر اپوزیشن رہنماوں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا۔

سلیم مانڈی والے کا کہنا تھا نیب نے اپنے دائرہ کار سے بار نکل کر پرائیویٹ ٹرانزیکشنز کے کیسز اٹھائے اور انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنایا۔چیئرمین نیب تفصیلات سامنے لائیں کہ کتنے کیسز شکایات کی بنیاد اور کتنے کیسزاز خود نوٹس پر شروع ہوئے 

مزیدخبریں