کارکن تیاری کریں،انتخابات قریب ہیں، پنجاب میں سرپرائز دیں گے:بلاول 

08:37 PM, 11 Dec, 2021

لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریں کریں ۔عام انتخابات قریب ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں سرپرائز دے گی۔  پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں این اے 133 کی انتخابی مہم کے حوالے سے قائم کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین کا اجلاس ہوا جس میں راجہ پرویز اشرف، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گِل، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، آصف بشیر بھاگٹ، فیصل میر،  بیلم حسنین، نیلم جبار، ڈاکٹر خیام حفیظ ، ارشد جٹ، عابد صدیقی، رانا نعیم دستگیر، میاں اشفاق حسین، گلریز خان ایڈووکیٹ، رانا عبدالشکور، سید ذوالفقار علی اور دیگر نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر بلاول بھٹؤ زرداری کا کہنا ہے کہ ظلم وجبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا۔  پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں سرپرائز دے گی ۔ پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ جلد پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے، کارکن دن رات محنت کریں اور ملک میں ایک عوامی حکومت کے لئے راہ ہموار کریں۔ پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ عوام سائیکل پر آچکے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں۔

مزیدخبریں