چین نے امریکہ کی عالمی سازش کو بے نقاب کر دیا

06:41 PM, 11 Dec, 2021

بیجنگ:چین نے امریکہ کی عالمی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جمہوریت کےہتھیار کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتا ہے ،چین نےامریکی جمہوریت کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیارقرار دیدیا ۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصے سے جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ہتھیار بنا ہوا ہے جسے امریکا دیگر ممالک میں مداخلت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

بیان میں امریکا پر مشرقی یورپ سمیت دیگر ممالک میں شروع ہونے والی انقلابی تحاریک  کو ہوا دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ 

واضح رہے اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے جمہوریت کے موضوع پر اپنی سربراہی میں ایک ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کروایا تھا جس میں پاکستان سمیت ہندوستان اور چند ممالک کو مدعو کیا گیا لیکن پاکستان نے حیران کن طور پر اس کانفرنس میں شرکت نہ کر کے امریکہ کو بہت بڑا سرپرائز دیا تھا ۔

اس سے قبل امریکہ کی طرف سے جمہوریت پر بلائی جانے والی ورچوئل کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان نے انکار کر دیا تھا ،  دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخارنے کہاکہ ورچوئل سربراہی کانفرنس میں  پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکا  کے شکر گزار ہیں، ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں