صرف چند لمحوں میں نظر کی کمزور ی ،عینک سے چھٹکارا حاصل کریں،انقلابی آئی ڈراپس آگئے

06:05 PM, 11 Dec, 2021

آنکھوں کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے انتہائی زبردست دوا سامنے آگئی ،بس ایک ڈراپ ڈالیں اور تقریبا 6 سے 10 گھنٹوں کے دوران نظر کی کمزوری سے چھٹکارا حاصل کریں ۔

امریکی فارما سوٹیکل کمپنی نے نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے ایک ایسی حیرت انگیز دوا تیار کر لی ہے جو صرف چند گھنٹوں میں ہی آپ کی قریب کی نظر کا مسئلہ دور کر سکتی ہے ،صرف یہ ڈراپس آنکھوں میں ڈالیں اور چشمہ اتار پھینکیں ۔

امریکی محکمہ صحت نے فارما سوٹیکل کمپنی کی طرف سے بنائی گئی دواکی منظوری دیدی ہے ،ایک اندازہ کے مطابق اس انقلابی ڈراپس کے بعد 12 کروڑ سے زائد امریکی افراد اپنی بینائی کو ٹھیک کر سکیں گے ،اگر آسان الفاظ میں کہا جائے تو یہ ڈراپس لوگوں کی زندگیاں بدل دینگے ۔

دوسری جانب فارماسوٹیکل کمپنیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوا سے نہ صرف قریب کی نظر کی کمزور دور ہو گی بلکہ ایسے تمام افراد جن کو چشمہ کےبغیر دھندلا نظر آتا ہے وہ اس دوا کو استعمال کرتے ہوئے اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے ۔

فارماسوٹیکل کمپنی کے مطابق یہ دوا کم سے کم 15 منٹ میں اپنا اثر شروع کرتی ہے اور اس دوا کا ایک قطرہ 6 سے 10گھنٹے تک دھندلا پن ختم کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

مزیدخبریں