بی ایس انجینئرنگ اور بی ٹیک ٹیکنالوجی کرنےو الوں کیلئے اہم خبر 

05:19 PM, 11 Dec, 2021

لاہور:بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ٹیک ٹیکنالوجی کرنے والے درمیان میں لٹک گئے ،دونوں ڈگریوں کو برابر قرار دینے کے معاملے پر پاکستان انجینئرنگ کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آمنے سامنے آگئے ۔

نمائندہ نیو نیو کے مطابق رجسٹرار پی ای سی کا کہنا ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا فیصلہ پی ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، بی ٹیک اور بی ایس سی انجینئرنگ کے شعبہ جات برابر نہیں ہوسکتے، دونوں شعبہ جات عالمی سطح پر علیحدہ علیحدہ تسلیم شدہ ہیں۔

رجسٹرار پی ای سی کانے کہا ایچ ای سی کے فیصلے سے انجینئرنگ شعبے میں تشویش پائی جاتی ہے، بی ٹیک ڈگری ہولڈرز اپنے شعبے میں ترقی حاصل کرسکتے  ہیں،کوئی بھی ٹیکنالوجسٹ انجینئر کی پوسٹ پر کام نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب  ایچ ای سی حکام کا کہنا تھا کہ دونوں شعبوں کو برابر کرنے کا فیصلہ کمیٹی نے مشاورت سے کیا، کمیٹی میں انجینئرنگ کونسل کے نمائندے بھی موجود تھے، ایچ ای سی 8 دسمبر کو بی ٹیک کی ڈگری کو ایچ ای سی کے برابر قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں