لاہور: سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ عمران خان نے قانون بنایا ہے کہ حکومت کی کرپشن کے بارے میں ان سے کوئی نہیں پوچھے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بتائے ان سے کون این آر او مانگ رہا ہے ۔عمران خان خود کو این آر او دے چکا ہے۔ عمران خان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے۔ ملک کا کون سا شعبہ ہے جو تباہی کا شکار نہیں ہے۔ عمران خان استعفیٰ دیں تاکہ ملک مزید تباہی سے بچ سکے۔