لاہور : سفیر انڈونیشا ایڈم ایم اینڈینگیو کا کہنا ہے آٸندہ تین سال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ارادہ ہے ۔ موجودہ تجارت کا سالانہ حجم 2.5 ارب ڈالر ہے ۔ دونوں ممالک صدیوں کے مذہبی ، معاشی ومعاشرتی رشتوں میں بندھے ہیں ۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹور آپریٹر اور صحافیوں نے سفیر انڈونیشا ایڈم ایم اینڈینگیو سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سفیر انڈونیشاایڈم ایم اینڈینگیو کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں تجارت کی عالمی سپلاٸی چین بہت اہم ہے ۔ جس پر دونوں اطراف میں کام کی ضرورت ہے۔ دونوں اطراف میں ٹیکسٹاٸل و خام مال میں تجارت کے وسیع مواقع ہیں ۔
ایڈیم ایم اینڈینگیو کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں اشیا و سیکٹر میں تجارت کو بڑھا کر تجارتی خسارہ کم کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے معاشی اور دفاعی تعاون کے وسیع تر امکانات موجودہیں۔ دونوں ممالک آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کے لٸے آسیان ممالک سے تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ علاقاٸی تجارت کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔