اسلام آباد: سندھ اسمبلی ایک بار پھر مچھلی منڈی بن گئی۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے ۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر پر پھینک دیں۔ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر اکھاڑے کی شکل اختیار کرگیا۔ بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔
دونوں طرف کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوتے رہے ۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے رویے کےخلاف بھی احتجاج کیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردیا۔