وزیراعظم کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کا سفر جاری رہے گا:وزیراعلیٰ پنجاب

02:47 PM, 11 Dec, 2021

میانوالی: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، وزیراعظم  کے وژن پر عمل کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہے ہیں۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میانوالی کے لوگوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
میانوالی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میرا بھی گھر ہے، انہوں نے کہا کہ میانوالی وزیراعظم کا قلعہ ہے اور یہ قائم رہے گا،میانوالی نے وزیراعظم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میانوالی سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،پنجاب میں 360 ارب کی لاگت سے پسماندہ علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے،،پنجاب کا کوئی بھی پسماندہ علاقہ اس ترقیاتی بجٹ سے محروم نہیں رہے گا،وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کیا ہے جس کی منظوری دیدی گئی ہے، جبکہ حکومت نے اپنے ترقیاتی بجٹ کو بڑھا دیا ہے جس میں مزید فلاحی منصوبے بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جو کام کئے ہیں اس کا موجودہ حکومت کے 3 سالہ دور سے موازنہ نہیں،سابق حکومت نے 7 یونیورسٹی 5 سال میں بنائیں، ہم نے 21 یونیورسٹیز بنائیں۔پنجاب میں مزید 16 جامعات کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 16 سیمنٹ فیکٹریز ہیں، 12 سیمنٹ فیکٹریز کی مزید منظوری دی ہے،صحت کارڈ کےتحت پنجاب کی ساری آبادی کو صحت کی سہولتیں فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں