بنوں : خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ریجن نے بنوں میں کارروائی کی ، جس میں 2دہشتگردبارودی مواد سمیت گرفتار کر لیے، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، پرائما کارڈ ، پلاسٹک ریموٹ اور بڑے بیٹری سیل برآمد بھی بر آمد کر لئے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ/ داعش خیبر پختونخواکے لوکل کمانڈر اختر منیر عرف ولید عرف قاری عرف عرفان گروپ سے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں عبداللہ اور نور صمد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار دہشتگرد وں کٰیخلاف انسدادی دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختوانخوا سے ہی پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مطلوب ترین دہشتگرد کوگرفتار کیا گیا تھا ،حکومت نے گرفتار دہشتگرد کی سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ ملزم پولیس کو دہشت گردی، پولیس پر حملے، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ، جبکہ 2012 میں انقلاب چوکی پولیس ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں سب انسپکٹر مرسلین خان شہید ہوئے تھے ۔