عوام  ظالم حکومت سے جان چھڑانے کیلئے  جدوجہد  کریں: حمزہ شہباز

12:31 PM, 11 Dec, 2021

لاہور: مسلم لیگ (ن )کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  عوام  ظالم حکومت سے جان چھڑانے کیلئے  جدوجہد  کریں۔

لاہور کی  بینکنگ کورٹ  میں پیشی کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے کہا کہ  ملک میں 4 سال سے تماشا چل رہا ہے،فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  کوکراچی میں گرین  لائن کا افتتاح کرتے شرم آنی چاہئیے  ،عمران خان نے  عوام سے غلط بیانی کی  اور جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ  اس ملک کا سب سے بڑا مافیا عمران خان ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نالائق حکمرانوں کے بیان آپس میں نہیں ملتے، وزیر اعظم کہتا ہے پاکستان میں مہنگائی سب سے کم ہے، مشیر خزانہ کہتے ہیں ابھی مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی بنی گالہ سے اتر کر گلی محلوں میں دیکھیں کتنے لوگ بھوکے سوتے ہیں، علاج کیلئے دوائیں خریدنا مشکل ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں