اسلام آباد : قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کر دی ۔
اعصام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد ٹریننگ کا آغاز کردوں گا، امید ہے دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول سرینا اوپن ٹینس میں حصہ لوں گا۔
اعصام الحق نے کہا کہ آسٹریلین اوپن سے نئے سال 2021ء کاسفر شروع کرنا ہے، مارچ میں پاکستان کی طرف سے جاپان کے خلاف ڈیوس کپ میں ملک کو کامیابی دلانا ہدف ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اپنے بھانجے کیساتھ مستیاں کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں۔