لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کے آنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ پولیس اہلکاروں کو عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر ایک شخص سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عظمی بخاری کے مطابق ان کی گھر میں غیر موجودگی میں پولیس کی دو گاڑیاں انکے گھر کے باہر آئیں اور اہلکار سے ملازمین کے بارے میں پوچھتے رہے۔
پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کے لاہور جلسے کا معاملہ . پولیس نے لیگی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا. مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر پولیس کا چھاپہ @AzmaBokhariPMLN #PDM #LahoreRally #MaryamNawazLahoreRally #PDMLahoreJalsa pic.twitter.com/IWyJsdBLU7
— Ahsan Arshad (@ahsanarshad003) December 11, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کے باہر آ کر ملازموں کو ہراساں کیا کیونکہ حکومت 13 دسمبر کا جلسہ روکنے کے لئے اوچھے ہتھکھنڈٖوں پر اتر آئی ہے لیکن جلسہ ہو گا اور عظیم الشان ہی ہو گا۔
عظمیٰ بخاری صاحبہ کے گھر کے باہر سے کارکنان کے نام اہم پیغام#جعلی_حکومت_ایسی_کی_تیسی
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 11, 2020
@AzmaBokhariPMLN pic.twitter.com/t961XCHpkf
واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر رکھا اور اس کی میزبانی بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے۔