پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر حملہ بارے تھریٹ الرٹ جاری

09:56 PM, 11 Dec, 2020

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر حملہ ہوسکتا ہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا)نے ایک نیا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گرد گروپوں نے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے اور آئندہ چند دنوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی  قیادت کو  بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم کو لاہور میں 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم جلسہ کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان میں 13 دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اپوزیشن کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنماں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جب کہ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں