لندن ، برطانیہ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردیں ۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ راؤانوار پر پابندی جعلی پولیس مقابلوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر عائد کی گئی ۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ راؤ انوار مبینہ طو رپر 190سے زائد پولیس انکاؤنٹرز میں براہ راست ملوث رہے ۔
برطانوی حکومت نے راؤ انوار پر سفری پابندیاں عائد کرکے ان کے اثاثے بھی منجمند کردیئے ہیں ۔
برطانیہ نے انسانی حقوق کے الزامات پر دنیا بھر سے 65 افراد تین کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کی ہے ۔ برطانوی حکومت کے مطابق یہ افراد ادارے اور تین کمپنیاں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہیں ۔
برطانوی حکومت کے مطابق راؤ انوار مبینہ طور پر 190 سے زائد پولیس انکاؤنٹرز میں براہِ راست ملوث رہے، راؤ انوار ، نقیب اللہ محسود سمیت مبینہ طور پر 400 سے زائد افراد کی ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار ہیں۔
برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات پر دنیا بھر سے 65 افراد اور 3 کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔