نوشہرہ، 19 سالہ حرا سرجری کے بعد حسن شاہ بن گئی

07:07 PM, 11 Dec, 2020

نوشہرہ،19 سالہ حرا  حسن شاہ بن گئی ۔ تبدیلی جنس کے بعد حرا کا کہنا ہے کہ پچھلے چارماہ سے  جنس کی تبدیلی کا احساس ہورہا تھا چہرے کے بال نمودار ہونے اور دیگر نفسیاتی مسائل پر ماہرین سے رجو ع کیا ۔ماہرین نے سرجری کا مشورہ دیا اور پھر کچھ دن بعد سرجری کروائی گئی ۔ 

حسن شاہ کو اب لڑکوں کے کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔ 

حسن شاہ کا کہنا تھا کہ میں قدرت کے اس معجزے پر بہت خوش ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں لڑکی سے لڑکا بن گئی ۔ حسن شاہ نے کہا کہ ایک لڑکا ہونے کے نا طے  ان کی سب سے پہلی منزل اعلیٰ تعلیم ہے ۔ جس کے حصول کے لئے شائد اگر بطور لڑکی کوشش کرتی تو مشکلات ہوتیں ۔

حسن شاہ نے کہا کہ میں اب اپنی بہنوں کے لئے بھائی بن کر ان کو سپورٹ کروں گا ۔ حرا  8 بہنوں میں سب سے چھوٹی  تھی اس کے دو بھائی تھے لیکن اب اس خاندان میں ایک اور مرد کے اضافے سے تین بھائی ہوگئے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق حسن کو نئی زندگی میں اعتماد کی ضرورت ہے اور یہ اعتماد گھر کے ساتھ ساتھ معاشرے سے بھی ملنا بہت ضروری ہے ۔ 



مزیدخبریں