نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کے لئے پرعزم ہیں ،مصباح الحق

06:15 PM, 11 Dec, 2020

 کوئنز ٹاؤن ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف ہیڈ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کے لئے پرعزم ہے۔کوئنز ٹاؤن میں ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پریکٹس سیشن ٹھیک طریقے سے جوائن نہیں کرسکے ۔ 

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی سکواڈ کی طرف سے انجانے میں غلطی ہوئی لیکن بعد میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کے تعاون کی تعریف کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ کوچنگ سٹاف اپنا کام بھرپور انداز میں کررہا ہے ہم ایک مشن کے تحت یہاں آئے ہیں ۔نیوزی لینڈ ایک مشکل حریف ہے لیکن ہم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ جو غلطیاں ہوئیں ان کو ایک طرف رکھ کر کھیل پر فوکس کیا ہوا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہتری کے لئے ہر کھلاڑی کو اپنا کردار اد اکرنا ہوگا ۔کھلاڑیوں کے لئے مشکل حالات میں پرفارم کرنا مشکل ہوگا لیکن ہم فینز اور کرکٹ کی بہتری  کے لئے قربانیاں دیں گے ۔ 

مزیدخبریں