پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ،انگین التان

06:05 PM, 11 Dec, 2020

 لاہور،ترک ڈرامے ارطغرل   غازی کے ہیرو کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں۔ انگین التان ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام میرے کردار کی وجہ سے مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میں ان کی اس محبت پر مشکور ہوں ۔ 

ترک اداکار نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔ ارطغرل غازی  تاریخی اور مذہبی پہلوؤں سے بھرپور ہے اور میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ڈرامے میں میرا کردار اچھا لگا ۔ 

ایک سوال کے جواب میں انگین التان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھیوں نے اس ڈرامے میں بہت محنت کی تھی اور اس کا صلہ اب دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فلم انڈسٹری کے پاس اچھی سٹوری ہوئی تو میں اس میں ضرور کردار ادا کروں گا ۔ 

انگین التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قدرتی حسن سے بہت متاثر ہوں اور میں پاکستانی تاریخی عمارتوں کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔ 

مزیدخبریں