برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار  دلیپ کمار 98 برس کے ہوگئے

02:47 PM, 11 Dec, 2020

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار آج 98 برس کے ہوگئے ہیں ، حیران کن طور پر دلیپ کمار کی ہر سالگرہ پر ان کے اہلیہ سائرہ بانو ایک بڑی تقریب کا انعقاد کرتیں ہیں لیکن اس بار ایسا کچھ بھی دیکھنے میں آیا  ۔ اس کی وجہ دلیپ کمار کی صحت اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہے ۔ 

سائرہ بانو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سال انہوں نے عید ، دیوالی اور اسی طرح اہم فیسٹیولز کورونا کی وجہ سے نہیں منائے ، سالگرہ کو بھی سادگی سے منانے کی یہ ہی وجہ ہے ۔ 

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کی فلموں میں ادا کیے گئے مخلتف کرداروں کی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں ۔ دلیپ کمار بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک لمبے عرصے تک راج کرتے رہے ہیں ۔

لیکن بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر وہ آج تک راج کررہے ہیں ۔ انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز جوار بھاٹا فلم سے کیا تھا جو 1944 میں ریلیز کی گئی تھی ، اس کے بعد دیوداس ، مغل اعظم ، شکتی ، ویدھاتا ، سوداگر اور کرما جیسی کامیاب فلمیں بنائی تھیں ۔  

مزیدخبریں