روس کے علاقے سائیبریا کے سکول میں طلبا منفی اکاون سینٹی گریڈ میں بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں ، سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں موٹے کپڑے پہنے بچوں کو سکول جاتے دیکھا جاسکتاہے ،.
روس کے اس سرد ترین علاقے میں گیارہ سال سے کم عمر بچوں کو صرف منفی 52 سینٹی گریڈ سے اوپر جانے پر چھٹی دی جاتی ہے ، یعنی منفی اکاون پر چھٹی نہیں مل سکتی ، مگر منفی 53 پر چھٹی مل جاتی ہے .
سکول میں داخل ہونے کے بعد بچوں کا کورونا وائرس کے حوالے سے باقاعدہ درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے ، تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہوسکے ،
روس کے علاقے میں یہ سکول انیس سو بتیس میں قائم ہوا تھا .
جس کے بعد سے لیکر اب تک یہ سکول صرف منفی تریپن سینٹی گریڈ ہونے پر ہی بند ملا ہے ، عام حالات میں یہ سکول سارا سال کھلا رہتاہے ، اس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اپنی تعلیم قابلیت کی بنا پر روس کے اہم ترین اداروں میں ملازمتیں بھی کررہے ہیں ۔
حیران کن طور پر ست سے دس سال کے بچوں کے لیے تو منفی 53 سینٹی گریڈ پر چھٹی ہوتی ہے ۔ مگر بڑوں کے لیے منفی 57 ڈگری سینٹی گریڈ پر چھٹی ہوتی ہے ۔ یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت والا علاقہ ہے جہاں انسانوں کی آبادی ہے