ریحام خان نے انیل مسرت سے معافی مانگ لی 

10:03 AM, 11 Dec, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت کے خلاف الزام لگانے کے معاملے پر برطانوی عدالت میں ان سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ۔ 

ریحام خان کی جانب سے 6 دسمبر 2019 کو جاری کی گئی ویڈیو میں الزام لگایاتھا کہ معروف کاروباری شخصیت اور عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والے انیل مسرت پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو خفیہ طور پر خریدنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ 

ریحام خان پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت سے متعلق کہے گئے ریمارکس پر معافی مانگی ہے ، ریحام خان نے 6 دسمبر 2019 کو اپنے یوٹیوب چینل سے انیل مسرت پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں ۔ 

ریحام خان کا کہناہے کہ انہوں نے الزامات والی ویڈیو کو بھی چینل سے ختم کردیا ہے ، ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر انیل مسرف کی ذات ، کاروبار یا خیراتی کاموں کو نقصان پہنچا ہو تو وہ اپنے ریمارکس پر معذرت خواہیں ہیں ، اور مستقبل میں کبھی اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیں گے ۔ 

تاہم ابھی تک انیل مسرف کی جانب سے ریحام خان کو معافی دینے یا نہ دینے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ انیل مسرت وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں