ممبئی: انڈیا کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی دادا بن گئے ہیں، انہوں نے اپنے پوتے کیساتھ سیلفی کھینچ کر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ لوگ انھیں مبارکبادوں کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
مکیش امبانی کا شمار ناصرف انڈیا بلکہ ایشیا کے سب سے امیر افراد میں ہوتا ہے۔ گزشتہ روز ان کے بیٹے آکاش امبانی اور ان کی اہلیہ شلوکا مہتا کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زچہ وبچہ دونوں کی صحت بہتر ہے۔
امبانی کے صاحبزادے آکاش کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ شلوکا اور آکاش بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے اور پسند کرتے تھے۔ دونوں نے اکھٹے تعلیم حاصل کی۔ دونوں نے ماسٹرز میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
مکیش امبانی خاندان نے اس پرمسرت موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آکاش اور شلوکا والدین بن چکے ہیں، ان کے ہاں ممبئی کے ہسپتال میں بیٹا ہوا ہے۔ مکیش اور نیتا اب دادا دادی جبکہ دھیروبھاجی اور کوکیلا پردادا اور پردادی بن چکے ہیں۔
خیا؛ل رہے کہ مکیش امبانی بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس کے مالک ہیں، ان دولت کا اندازہ کھربوں ڈالرز میں لگایا جاتا ہے۔ اس خاندان نے انگلینڈ کی تاریخی کھلونوں کی کمپنی ہیملی کو تقریباً چھ سو بیس کروڑ ڈالرز میں خرید کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس دیئے تھے کہ مکیش امبانی اپنے پوتے کیلئے کروڑوں ڈالرز کے کھلونے خرید رہے ہیں۔
آکاش اور شلوکا کی شادی گزشتہ سال ممبئی میں گجراتی رسم ورواج کے تحت سرانجام پائی تھی، اس کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی ترین شادیوں میں کیا جاتا ہے۔ اس پرتعیش شادی میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کیساتھ ساتھ سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔