اسلام آباد: آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز ہے۔ دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث ذیادہ دیر تک بات نہین کر سکتے۔
سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات مین ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے۔