ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوگئیں

11:37 AM, 11 Dec, 2019

کراچی:آئے دن نت نئے سکینڈلز کی زینت بننے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور خود کو ہراساں کرنے والے افراد کو شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ ایک تقریب کے دوران چند لوگوں نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ چاہے آپ عام خاتون ہیں، ٹک ٹاک سٹاریا کوئی مشہور شخصیت۔

جنسی ہراسانی کسی صورت قابل قبول نہیں اورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے خلاف کوئی موثر قانون سازی نہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل کی جب ان کی وزارت خارجہ میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ان کی ایک (ن) لیگی وزیر کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو وئرل ہوئی تھی۔

مزیدخبریں