ممبئی:بالی ووڈ سٹار سشمیتا سین 47 برس کی عمر میں عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں ، جی ہاں سشمیتا نے اپنے 27 سالہ دوست رومن شال سے شادی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹار سشمیتا سین نے اپنی نئی محبت کا اعلان کر دیا ہے ، بالی وڈ سٹار 47 برس کی عمر میں اپنے 27 سالہ دوست رومن کے عشق میں مبتلا ہوگئی ہیں اور جلد شادی کا بھی ارادہ رکھتی ہیں ۔
رومن اور سشمیتا کو کئی ایک مرتبہ ایونٹس اور مختلف تقاریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ، دونوں کی ایک ساتھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی افواہوں پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ جم ورک آوٹ کرتے دیکھی گئیں ، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں سخت ٹریننگ کر رہی ہوں اور گیم میں ہوں۔
اداکارہ نے جلد دوسری شادی کی افواہوں کو تو رد کر ہی دیا ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ شاید جلد نہیں تو دیر سے وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔