نوجوان عظیم لیڈر حضرت محمد ﷺ کی پیروی کریں ، وزیر ِ اعظم عمران خان

09:01 PM, 11 Dec, 2018

اسلام آبا د: وزیر ِ اعظم عمران خان  نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی بھی بڑے مسائل میں سے ہیں، حکومت ان مسائل پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان جو محتلف وجوہات کی بنا پر باقی صوبوں سے پیچھے رہ گیا، اس کو بھی ترقی کی رفتا ر میں باقی صوبو ں کے برابر لایا جائے گا۔بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیمی میدان میں آگےلانے کے لیے وظائف دیے جائیں گے تاکہ وہ ترقی کر سکیں۔
 
عمران خان نے کہا   کہ آدمی کا   کردار اس کی پہچان ہوتا ہے جو شخص جتنا بڑا خواب دیکھتا ہے اور اس کی تعبیر کے لیے محنت بھی کرتا ہے، وہ اتنا بڑا  آدمی ہوتا ہے، چھوٹی چھوٹی کامیابیاں مل کر بڑی کامیابی بن جاتیں ہیں۔ دو طرح کے لوگ ہا ر جاتے ہیں ایک جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی ہرا  نہیں سکتا اور دوسرے وہ جو ہار مان جاتے ہیں۔ اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتا ہے، برے وقت سے انسان کو سبق حاصل کر کہ زندگی میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی فنڈز کی منتقلی کو نچلی سطح تک یقینی بنایا جائے گا جس سے دیہی علاقوں میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، کھیلوں کے فروغ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سپورٹس کا نیا سسٹم متعارف کروائیں گے جس سے تمام نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیوں کے جوہر دکھانے کا موقع میسر آئے گا۔

وزیر اعظم نے نوجوان طالب علموں کو   پیغام دیا ہے کہ آپ کے لیے رسول پاک ﷺ کی سیرت کو پڑھنا بہت ضروری ہے، ہم حضور  ﷺ کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں جس کے ضروری ہے کہ آپ حیات طیبہ کی تعلیم حاصل کریں، ملک میں تین طرح کے نظام تعلیم رائج ہیں جو مسائل کی جڑ ہیں، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ملک بھر یکساں نظام تعلیم کو نافذ کیا جائے۔


وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے مسمم ارادہ کیا ہوا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے،  پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات مبارکہ پر تحقیق کے لیے ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت سیل قائم کریں گے۔

مزیدخبریں