آئی سی سی نے سری لنکن آف اسپنر اکیلا دننجئے کو غیر قانونی ایکشن کی بنیاد پر باؤلنگ کرانے سے روک دیا.
تفصیلات کے مطابق سری لنکن آف اسپنر اکیلا دننجئے کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے سے روک دیا۔اکیلا دننجئے کا باؤلنگ ایکشن تئیس نومبر کو انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 211 رنز سے شکست دی تھی۔
BREAKING: The bowling action of Sri Lanka spinner Akila Dananjaya has been found to be illegal. He has been suspended from bowling in international cricket with immediate effect.
— ICC (@ICC) December 10, 2018
MORE ➡️ https://t.co/Rd6a18a7EP pic.twitter.com/5eWZ9y5K5p
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے دننجئے کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی پایا گیا جس کی وجہ سے انہیں باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ دننجئے کا ٹیسٹ ڈیبیو رواں سال فروری میں بنگلہ دیش کیخلاف ہوا ۔انہوں نے سری لنکا کی جانب سے پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے.