میکسیکو سٹی:مس میکسیکو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ، 26 سالہ حسینہ نے دنیا بھر سے آئی 117 حسیناوں کو اپنی خوبصورتی سے مات دے دی۔
Miss World 2018, Vanessa Ponce de León and the Miss World 2018 Continental Queens of Beauty.
— Miss World 2018 (@MissWorldTime) December 8, 2018
Miss World Europe - Belarus.
Miss World Americas - Panama.
Miss World Africa - Uganda.
Miss World Caribbean - Jamaica.
Miss World Asia - Thailand.
Miss World Oceania - New Zealand. pic.twitter.com/uXlmZiymbd
تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ مس میکسیکو نے مس ورلڈ کا ٹائٹل حاصل کر لیا ہے ، 26 سالہ وانیسا پونس دے لیون نے انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری لے رکھی ہے اور لڑکیوں کے ریحاب سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں ۔
.@ManushiChhillar crowns her successor Vanessa Ponce De Leon from Mexico as @MissWorldLtd 2018.#MissWorld #ManushiChhillar pic.twitter.com/wpQfGFYhQe
— Miss India (@feminamissindia) December 8, 2018
مس ورلڈ منتخب ہونے والی لیون میکسیکو میں نیشنل یوتھ انسٹی ٹیوٹ میں سپیکر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں، مس ورلڈ آرگنائزیشن کو اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی ضروریات کو سمجھنا چاہئے۔
The new #MissWorld2018 and successor of @ManushiChhillar is Mexican beauty Vanessa Ponce De Leon. The 68th Miss world winner is the first Mexican to be crowned as Miss World.
— Express Lite (@Xpress_Life) December 8, 2018
View here: https://t.co/BpNYTkFJbs pic.twitter.com/4VjNvfIKNf
مس ورلڈ منتخب ہونے کے بعد بیک سٹیج پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے کہ میں مس ورلڈ کیلئے منتخب کرلی گئی ہوں، تمام لڑکیاں اس اعزاز کے قابل ہیں، مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
مس ورلڈ ونیسا اس وقت "بیوٹی ود پرپز" پروگرام میں بھی شراکت دار ہیں جس پر مس ورلڈ کی سربراہی جولیا مورلے کر رہی ہیں ، پروگرام 100 سے زائد ممالک میں چل رہا ہے۔