نیویارک: جسم کی اضافی چربی ناصرف نقصان دہ ہے بلکہ خواتین اور مرد اس کو کم کرنے کے لیے کئی جتن بھی کرتے نظر آتے ہیں، موٹاپے کی بیماری مرد و خواتین میں یکساں طور پر پائی جاتی ہے، اس کے لیے بھوکا رہنا اور ورزش کرنا بھی آج کل عام ہے جبکہ اپنی روز مرہ زندگی میں تھوڑی سی تبدیلی لا کر اس خطرناک بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق، اناج میں ایک ایسی کیلوری پائی جاتی ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں نمایا ں کردار ادا کر سکتی ہے، تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان غذاوں کی کم مقدار کھانے سے بھی پیٹ کے بھرے ہونے کا احساس ہو تا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے، ان میں جو ، چاول اور کیونا شامل ہیں۔
تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ صحت مند فیٹ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جو آپ کی کمرکے سائز میں مثبت اضافے کا سبب بنتی ہے۔
امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق مونو ان سیچوریٹڈ چربی سے سیچوریٹڈ چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ ماٹاپے کا باعث بنتی ہے، یہ چربی ناریل ، زیتون اور مونگ پھلی کے تیل میں پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق موٹاپے سے بچنے کے لیے ہمیں سیچورٹڈ چربی کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے جو مکھن، دہی، دودھ، پولٹری اور کچھ جانوروں کے گوشت میں پائی جاتی ہے۔
ماضی کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ صحت مندانہ فیٹ سے موٹاپے کا علاج ورزش اور دوسرے طریقوں سے بہتر ہے۔