سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر عامرلیاقت اور صنم بلوچ پر بھرپور تنقید

سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر عامرلیاقت اور صنم بلوچ پر بھرپور تنقید
کیپشن: image by facebook

لاہور:سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر عامر لیاقت اور صنم بلوچ پر بھرپور تنقید ، صنم بلوچ کے مارننگ شو میں عامر لیاقت کی دوسری بیوی کیساتھ آمد پر سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے اور معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے دوسری بیوی کے ساتھ صنم بلوچ کے مارننگ شو میں شرکت کی جس کے دوران میزبان صنم بلوچ نے ڈاکٹر عامرلیاقت سے ان کی پہلی بیوی کے حوالے سے کچھ متنازع سوالات کیے۔

عامر لیاقت اور صنم بلوچ دونوں نے پہلی بیوی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی فہم اور سوچ پر متنازع بیانات دیئے جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کافی تنقید کی گئی ۔

شو کے دوران عامرلیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ بھی موجود تھیں جو  کہ اس موقع پر کافی خوش نظر آئیں، ٹوئیٹر صارفین کی اکثریت نے صنم بلوچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے سولات انتہائی گرے ہوئے تھے۔