ٹائم میگزین نے سعودی صحافی کو 2018 کی بہترین شخصیت قرار دیدیا

ٹائم میگزین نے سعودی صحافی کو 2018 کی بہترین شخصیت قرار دیدیا
کیپشن: image by twitter

نیویارک:قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سعودی صحافی   کو   ٹائم میگزین نے 2018 کی بہترین شخصیت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کو ٹائم میگزین نے 2018 کی بہترین شخصیت قرار دے دیا ہے۔

ٹائم میگزین میں جاری کردہ فہرست میں خشوگی کے ساتھ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میر پوٹن کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔خشوگی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے بہت بڑے ناقد تھے اور اپنے کالمز میں بھی ان پر اکثر تنقید کرتے تھے۔خشوگی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کرنے الزام بھی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی خشوگی ترکی میں سعودی سفارتخانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے اس موقع پر ان کی منگیتر بھی ان کے ساتھ موجود تھی ۔

کافی دیر تک انتظار کے بعد خشوگی کی منگیتر نے گاڑی کا ہارن بجا کر خطرے کی نشاندہی کر دی تھی جس کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آئے اور سفارتخانے کی تلاشی لی ۔