گوگل پلس سروس اگست کی بجائے اپریل 2019 میں بند کرنے کا فیصلہ

05:32 PM, 11 Dec, 2018

کیلفورنیا : گوگل کی فیس بک کے مقابلے میں گوگل پلس سوشل میڈیا  ویب سروس  کامیاب یہ ہو سکی۔گوگل پلس سروس پر  صارفین کا ڈیٹا محفوظ  رکھنے میں ناکامی کے باعث گوگل نے اپنی اس سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس بڑے پیمانے پر پر ائیویسی نقائص سے 52 ملین  صارفین کے نام، ای میل، عمر  اور دیگر معلومات لیک ہو گئیں، ان وجوہات کی بنا پر گوگل اس سروس کو  اگست میں بند کرنے کے بجائے اپریل میں بند کر دے گا، گوگل نے سروس کی بندش کے سلسلے میں تاریخ کا اعلان اپنے بلاگ میں کیا ہے۔

 
اس ماہ میں دوسری با ر ایسا ہوا ہے جب گوگل نے غیر قانونی طور پر صارفین کی معلومات تک رسائی کا انکشاف کیا ہے، اکتوبر میں کمپنی نے پرائیویسی نقص معلوم کیا تھا جس سے  پچاس ملین صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ 


گوگل تیزی سے گوگل پلس کے پرائیویسی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نومبر  میں بھی صارفین اس سے متاثر ہوئے جس کو حل کرنے کے بعد گوگل نے کافی کوشش کی، گوگل کے مطابق مالی معلومات اور پاس ورڈز   تک رسائی نہیں ہو سکی۔ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ جن  لوگو ں نے غیر قانونی طریقے سے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی ہے ان کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ 


یادرہے کہ فیس بک کی طرح گوگل نے بھی اشہارات سےبہت  کمائی کی ہے جس سے لوگوں کی لوکیشن، عادات اور دلچسپی کو ایک فری سروس کے طور پر  استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں