ساؤتھ افریقہ کیخلاف مشکل سیریز میں سینیئر کھلاڑی اہم کردار ادا کریں گے، محمد حفیظ

05:30 PM, 11 Dec, 2018

جنوبی افریقہ کا دورہ مشکل ہو گا لیکن امید ہے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ٹیم کی سینیئر کھلاڑی ساؤتھ افریقہ کیخلاف اچھی کارکردگی سے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز مشکل سیریز ہو گی لیکن قومی ٹیم میں شامل سینیئر کھلاڑی ٹیسٹ سیریز میں فتح کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کے ڈر کی وجہ سے ریٹائرڈ نہیں ہوا بلکہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ناقدین کا خیال ہے میں ڈیل اسٹین اور کگیسو ربادا کے خوف کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں ان کیلئے صرف اتنا کہوں گا کہ میں نے ان باؤلرز کا پہلے بھی سامنا کیا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے کیریئر میں کئی کامیابیاں سمیٹ چکا ہوں ، اب میری تمام تر توجہ ون ڈے اور ٹی ۲۰ کی جانب مرکوز ہے۔

مزیدخبریں