’جنہاں کھادیاں گاجراں ،ٹڈ اونہاں دے پیڑ‘فواد چودھری کا خواجہ برادران کی گرفتاری پر ردعمل

03:54 PM, 11 Dec, 2018

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی آج لاہور ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ’جنہاں کھادیاں گاجراں ،ٹڈ اونہاں دے پیڑ‘ ۔

انہوں نے کہا کہ سعدرفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعدکی گئی،گرفتاریوں اورحمزہ شہبازکوروکے جانے سے ہماراکوئی تعلق نہیں،یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے،ہم نہ بنانےوالوں میں ہیں نہ لگانےوالوں میں ہیں۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے مقدمات کا بھی نہیں پتہ،ہمیں بس یہ معلوم ہے کہ انہوں نے بہت پیسے کھائے ہیں۔

نواز شریف اور آصف زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں اب ان دونوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے باقی کی زندگی جیل میں گزارنی ہے یا گھر بیٹھ کر۔

خیال رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ سے نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ حمزہ شہباز شریف کو قطر جانے والے فلائٹ سے آف لوڈ کرنے کے بعد ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا اور ان کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف بھی نیب نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزیدخبریں