ابوظہبی : متحدہ عرب امارات دبئی کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 13اقسام کی چھٹیاں لینے کی منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے لیبر قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے ہیومین ریسورس کے ادارے نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین 2019میں 13اقسام کی چھٹیاں لے سکتے ہیں ۔
ادارے کے مطابق سالانہ چھٹی کے علاوہ ، بیماری کی چھٹی ، خاتون ملازمہ کے لیے حمل و وضح کی چھٹی ، مرد ملازم کے لیے بیوی کی بیماری میں بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹی ۔
اعزہ کی وفات پر تعزیت کی چھٹی ، حج کی چھٹی ، مختلف حکومتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی چھٹی ، کسی مریض کی نگرانی کے لیے لی گئی چھٹی ۔
شوہر کے سفر کے وقت بیوی کو چھٹی ، اسکول کی چھٹی ، تنخواہ کی چھٹی ،حکومتی فرائض انجام دینے کی چھٹی ۔
سالانہ چھٹی کے ضمن میں 30دن ،11ویں گریڈ ویں گریڈ 4گریڈ ملازمین کے لیے 25دن جبکہ تیسرے گریڈ اور اس کے نیچے کے ملازمین 18دن کی چھٹی مقرر کی گئی ہے ۔
حکومت نے ادارے کو پابند کیا ے کہ ملازم کی طرف سے چھٹی کی درخواست وصول کرنے کے 10دن کے اندر جواب دینا ضروری ہے بصورت دیگر درخواست قبول سمجھی جائے گی ۔