ہنسنا کیسا ہم تو کھل کے رو بھی نہیں سکتے، نواز شریف

01:17 PM, 11 Dec, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی سماعت کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے حتمی دلائل جاری ہیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔

احتساب عدالت کے باہر صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہا ”میاں صاحب آپ کا ہنسنا بند ہو گیا ہے“ اس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ہنسنا کیسا ہم توکھل کے رو بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا معافی چاہتا ہوں مختصر جواب دیا ہے لیکن دل سے دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرنا بند کر دی ہے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی خاموش ہیں اور گھر تک محدود ہیں۔

مزیدخبریں