لاہور: پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی ناکامیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ بھی قصور وار ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مصباح نے کہا متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں پہلی اننگزبہت اہم ہوتی ہے
اس لیے اگر جیتنا ہے تو بڑا اسکورکرنا ہوگا۔
ماضی میں ہم پہلے کھیل کربڑا اسکور کرتے رہے لیکن اب اچھا کھیل کربھی ٹیم بڑا اسکورکرنے میں کامیاب نہیں ہوپارہی۔مصباح نے سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔
سرفراز کی ناکامی ٹیم پراثرانداز ہو رہی ہے کیونکہ ان کے رنز ٹیم کیلئے بہت اہم رہے ہیں ۔کپتان رنز نہ بنائے توکارکردگی کا پریشر اور ٹیم کا پریشر مشکلات کا سبب بن جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی میں ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے دو ایک سے سیریز جیت لی تھی اور حیران کن طور پر پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بری پرفارمنس دی اور میچ کو جیتنے تو کیا بچانے میں بھی ناکام رہے ۔
پاکستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد گرین شرٹس اور کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔تاہم سرفراز احمد کی جانب شائقین کرکٹ سمیت اہم کھلاڑیوں کی توپوں کا ر خ ہونے کے بعد ان کے حق میں بھی متعدد کھلاڑی آگئے ہیں ۔