کراچی سرکلر ریلوے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز ہو گیا

09:51 AM, 11 Dec, 2018

کراچی: کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ توڑ پھوڑ کیلئے ہیوی مشینری بھی پہنچا دی گئی۔پہلے مرحلے میں گلبرگ اور لیاقت آباد میں ریلوے ٹریک سے تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ کراچی سرکلر ریلوے کے 43 کلومیٹر طویل راستے کے اطراف لگ بھگ 5 ہزار سے زائد مکانات اور بلند و بالا عمارتیں قائم ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق ریلوے کی کل 580 ایکڑ اراضی پر لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جسے چھڑانا ہے۔

غریب آباد میں کے سی آر کی زمین پر قائم غیر قانونی فرنیچر مارکیٹ مسمار کرنے کے بجائے دکانیں خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی۔ دکانداروں نے از خود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے 36 ویں روز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کورنگی اور پاک کالونی میں بھی تجاوزات کو مسمار کیا۔

کراچی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران الآصف اسکوائر سپر ہائی وے پر ہوٹل اور غیر قانونی دکانوں سمیت دیگر متعدد تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ پاک کالونی اور کورنگی میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

مزیدخبریں