لاہور:قاہرہ میں انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ویٹ لفٹرطلحہ طالب نے گولڈمیڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں جاری چیمپئن شپ قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے67کے جی کے سنیچ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ 67کے جی کلاس میں مصرنے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
طلحہ طالب نے3میڈلزجیت کردوسری پوزیشن حاصل کی،طلحہ طالب نے کلین اینڈجرک اورٹوٹل میں سلورمیڈل جیتا ۔
چیمپئن شپ میں اب تک پاکستان نے دوسری اور سعودی عرب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کے حیدر علی آج ایکشن میں ہوں گے۔